کوہلی معین کی وکٹ بننے پر ہکابکا شائقین مذاق اڑانے لگے

سوشل میڈیا پر شائقین نے ان کے اس انداز پر دلچسپ جملے کسے


Sports Desk March 29, 2021
کوہلی، معین کی وکٹ بننے پر ہکابکا، شائقین مذاق اڑانے لگے

بھارتی کپتان ویرات کوہلی انگلش اسپنر معین علی کی گیند پر بولڈ ہونے پر ہکا بکا رہ گئے۔

ویرات کوہلی انٹرنیشنل کرکٹ میں 9 ویں مرتبہ معین کی گیند پر آؤٹ ہوئے ہیں، تیسرے ون ڈے میں کوہلی نے بیک فٹ پر جاتے ہوئے معین علی کو کھیلنا چاہا مگر گیند گھومتی ہوئی سیدھی لیگ اسٹمپ سے جاٹکرائی، کوہلی چند لمحے تو حیرت زدہ کھڑے رہے، انھیں سمجھ ہی نہیں آئی کہ آخر ہوا کیا ہے، حیرت ان کے چہرے سے ہی ظاہر ہورہی تھی، انھوں نے صرف 7 رنز بنائے۔

سوشل میڈیا پر شائقین نے ان کے اس انداز پر دلچسپ جملے بھی کسے، کوہلی کے چہرے کے اس وقت کے تاثرات بھی شیئر کیے گئے جب وہ 2018 میں عادل رشید کی گیند پر آؤٹ ہوئے تھے اور حال ہی میں ٹیسٹ سیریز کے دوران بھی اسی طرح کی خفت ان کے چہرے سے عیاں ہورہی تھی۔

مقبول خبریں