- سیاسی بیانات پر پابندی کیخلاف عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی
- نازک حصے پر کرکٹ کی گیند لگنے سے 11 سالہ لڑکا ہلاک
- کے پی وزرا کو کرایے کی مد میں 2 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ دینے کی منظوری
- چینی صدر کا 5 سال بعد یورپی ممالک کا دورہ؛ شراکت داری کی نئی صف بندی
- ججز کا ڈیٹا لیک کرنے والے سرکاری اہلکاروں کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست دائر
- کراچی میں ہر قسم کی پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا فیصلہ
- سندھ ؛ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ترقیاتی بجٹ کا 34 فیصد خرچ ہوسکا
- پنجاب کے اسکولوں میں 16 مئی کو اسٹوڈنٹس کونسل انتخابات کا اعلان
- حکومت کا سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے عبوری فیصلے پر تحفظات کا اظہار
- طعنوں سے تنگ آکر ماں نے گونگے بیٹے کو مگرمچھوں کی نہر میں پھینک دیا
- سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیل گئی
- امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے پی ٹی آئی قیادت کی ملاقات، قانون کی حکمرانی پر گفتگو
- کراچی میں اسٹریٹ کرائم کیلیے آن لائن اسلحہ فراہم کرنے والا گینگ گرفتار
- کراچی میں شہریوں کے تشدد سے 2 ڈکیت ہلاک، ایک شدید زخمی
- صدر ممکت سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
- عوامی مقامات پر لگے چارجنگ اسٹیشنز سے ہوشیار رہیں
- روزمرہ معمولات میں تنہائی کے چند لمحات ذہنی صحت کیلئے ضروری
- برازیلین سپرمین کی سوشل میڈیا پر دھوم
- سعودی ریسٹورینٹ میں کھانا کھانے سے ایک شخص ہلاک؛ 95 کی حالت غیر
فردوس عاشق اعوان اور قادر مندوخیل کے درمیان ٹاک شو کے دوران ہاتھا پائی
وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان اور پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر خان مندوخیل ٹی وی ٹاک شو کے دوران لڑ پڑے۔
ایکسپریس نیوزکے پروگرام ’کل تک‘ کا ایک وڈیو کلپ وائرل ہوا ہے جس میں وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان اور پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر خان مندوخیل لڑتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ پروگرام براہ راست نشرہوتا ہے تاہم دونوں کے درمیان گرما گرمی بڑھنے پر اینکر پرسن جاوید چوہدری نے وقفہ لے لیا تھا۔ وقفے کے دوران بھی دونوں کے درمیان تلخی کم نہ ہوئی اوربات گلم گلوچ اور ہاتھا پائی تک جاپہنچی۔
ٹاک شومیں فردوس عاشق اعوان اور قادر خان مندوخیل کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کی عظمیٰ بخاری بھی بطور مہمان شریک تھیں، بات بجلی کی کمی سے شروع ہوئی اور ہوتے ہوتے ٹرین حادثے تک آ پہنچی۔ فردوس عاشق اعوان نے سندھ کے وزیر اعلی کے جائے حادثہ پرنہ جانے پر تنقید کی تو قادر مندوخیل نے کہا کہ وزیرِ ریلوے بھی تو نہیں پہنچے۔
اس کے بعد فردوس عاشق اعوان نے قادر خان مندوخیل کو کہا کہ وہ (پیپلز پارٹی) سرتا پا کرپٹ ہیں جس پر قادر خان مندوخیل نے بھی انہیں کرپٹ کہا اور پیپلز پارٹی کے دوران اقتدار بطور وزیر شمولیت کا بھی طعنہ دیا۔ قادر مندوخیل نے کہا کہ ایک نیوز چینل میں ان ہی کی جماعت کے ایک رہنما نے فردوس عاشق اعوان پر بسوں کی خریداری میں کرپشن کا الزام لگایا ہے اور اسی وجہ سے وہ وفاقی منصب سے ہاتھ دھو بیٹھیں تھیں، فردوس عاشق اعوان نے جواب میں کہا کہ وہ ان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ کریں گی۔ اسی دوران بات بہت زیادہ بڑھ گئی اور میزبان نے وقفہ لے لیا۔
وفقے کے دوران کی لیک وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فردوس عاشق اعوان نے قادر مندوخیل کا گریبان پکڑنے کی کوشش کی جو انہوں نے چھڑالیا۔ تاہم اس کے بعد معاون خصوصی نے رکن قومی اسمبلی کو تھپڑ رسید کردیا جس پر وہ بزور بازو فردوس عاشق اعوان کو روکتے نظر آئے۔
فردوس عاشق اعوان کا موقف
واقعے کی وڈیو وائرل ہونے کے بعد فردوس عاشق اعوان نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ قادر خان مندوخیل نے مجھے ہراس کیا اور دھمکیاں دیں۔ مندوخیل کی اس بدکلامی اور بدزبانی کی وجہ سے مجھے اپنے دفاع میں انتہائی قدام اٹھانا پڑا کیونکہ میری سیاسی ساکھ اور عزت داؤ پر لگی۔
’فردوس عاشق اعوان نے میرا گلا پکڑا‘
نجی چینل سے بات کرتے ہوئے قادر مندوخیل نے کہا کہ میں نے کرپشن یاد دلائی تو ٹاک شو کے بعد فردوس عاشق اعوان نے میرا گلا پکڑا، شو ختم ہونے کے بعد فردوس عاشق اعوان میرے پیچھے آئیں اور کہا کہ ادھر آؤ کہاں جا رہے ہو۔ تھپڑ مارنے کے بعد بھی وہ میرے پیچھے بھاگی جس کے بعد میں نے ٹی وی کے دفتر میں خود کو لاک کر دیا۔ فردوس عاشق اعوان نے مجھ پر ہاتھ اٹھایا اور میں نے خاتون ہونے کا لحاظ کرتے ہوئے برداشت کا مظاہرہ کیا۔ ’میں چیختا رہا یہ عورت ہے اور عورت ہونے کا ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہیں۔
قادر مندوخیل کا کہنا ہے کہ غلطی تسلیم کرنے کی بجائے میرے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان ڈھٹائی کے سوا کچھ نہیں، میں بھی قانونی راستہ اپنانے کا حق رکھتا ہوں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔