- انتہاپسند ہندو رہنما کی مسلمانوں اورعیسائیوں کے قتل عام کی دھمکی
- پشاور پولیس لائنز دھماکے میں فاسفورس استعمال کیا گیا، صدر مملکت
- آئی ایم ایف اور پاکستان کے پالیسی سطح پر مذاکرات شروع، سخت فیصلوں کا امکان
- کامران اکمل نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- پختونخوا میں انتخابات کیلیے پولیس تیار ہے، آئی جی کی الیکشن کمیشن کو بریفنگ
- پی ایس ایل8: کمنٹیٹرز اور پریزینٹرز کے ناموں کا اعلان ہوگیا
- پنجاب میں افسران کے تقرر و تبادلوں کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری
- پی ایس ایل8 کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا
- کراچی پیچھے چلا گیا اور کچی آبادیاں زیادہ ہوگئیں، سندھ ہائی کورٹ
- کسی کے ٹیم میں آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، کپتان کراچی کنگز
- ملعون سلمان رشدی کی حملے میں آنکھ ضائع ہونے کے بعد پہلی تصویر منظرعام پر
- کیماڑی میں زہریلی گیس سے ہلاکتوں کا مقدمہ درج کرنے کا حکم
- پنجاب میں 67 افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری
- ترکیہ اور شام کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستان میں زلزلے کی پیشگوئیاں
- زرداری پر قتل کی سازش کا الزام، شیخ رشید کی درخواستِ ضمانت مسترد
- لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ افسر کا جواب مسترد کردیا
- کے پی اسمبلی الیکشن کروانے کی درخواست، حکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب
- عمران خان نااہلی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل
- پرویز مشرف کو کراچی میں سپرد خاک کردیا گیا
- نیب ترامیم کیس کے ذریعے نیب قانون پر سرخ لکیر مقرر کی جائے گی،چیف جسٹس
نواز شریف کے چچا زاد بھائی میاں طارق شفیع انتقال کرگئے

میاں طارق شفیع کو دل کا دورہ پڑا
لاہور: نواز شریف اور شہباز شریف کے چچا زاد بھائی اور معروف صنعت کار میاں طارق شفیع انتقال کر گئے۔
مریم اورنگزیب نے بتایا کہ میاں طارق شفیع کو دل کا دورہ پڑا۔ وہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے کزن اور سینئر لیگی رہنما سہیل ضیاء بٹ کے بہنوئی تھے۔
شہباز شریف بجٹ اجلاس میں شرکت کے لئے اسلام آباد جا رہے تھے لیکن یہ خبر سن کر وہ موٹروے سے واپس لاہور روانہ ہوگئے۔
طارق شفیع اتفاق فاؤنڈریز کا حصہ رہے اورشریف خاندان کے دبئی میں کاروبار کی دیکھ بھال کرتے رہے ہیں۔ وہ شفیع گروپ آف کمپنیز کے ڈائریکٹر تھے۔ اور شوگر ملز،اسٹیل ملز اور پولٹر ی فیڈزکے پیداواری یونٹ چلاتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کے کزن طارق شفیع سے جے آئی ٹی کی تفتیش مکمل
طارق شفیع کا نام حدیبیہ پیپرزملز اور گلف اسٹیل ملز کیس میں سامنے آیا تھا اور پاناما جے آئی ٹی نے ان سے بھی اس متعلق پوچھ گچھ کی تھی۔
طارق شفیع نے مبینہ طورپرگلف اسٹیل ملزکی فروخت کے بعد 12 ملین درہم قطری شاہی خاندان کے حوالے کئے تھے۔ طارق شفیع نے سپریم کورٹ میں پیش کئے گئے بیان حلفی میں دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے 1980 میں 12 ملین درہم قطر کے شیخ فہد بن جاسم بن جابر الثانی کو نقد ادا کئے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔