ڈریپ نے پاکستانی ساختہ وینٹی لیٹر ’پاک وینٹ‘ کو رجسٹرکرلیا

ویب ڈیسک  بدھ 30 جون 2021
 انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل مریضوں کے لیے بننے والے پاک وینٹ  وینٹی لیٹر کی سروس لائف دس سال ہے۔(فوٹو: خلیج ٹائمز)

انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل مریضوں کے لیے بننے والے پاک وینٹ وینٹی لیٹر کی سروس لائف دس سال ہے۔(فوٹو: خلیج ٹائمز)

 اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے مقامی طور پر تیار کردہ پاکستانی ساختہ آئی سی یو وینٹی لیٹر ( پاک وینٹ) کو رجسٹر کردیا۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان(ڈریپ) نے مقامی طور پر تیار کردہ پاکستانی ساختہ آئی سی یو وینٹی لیٹر ( پاک وینٹ) کو رجسٹریشن سرٹفکیٹ جاری کردیا ہے۔

ڈریپ کے جاری کردہ سرٹیفیکیٹ کے مطابق پاک وینٹ نیشنل انجینئرنگ اینڈ سائنٹیفک کمیشن نے تیار کیا ہے۔ جو کہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل مریضوں کے لیے ہے۔ پاک وینٹ  وینٹی لیٹر کی سروس لائف دس سال ہے۔

ڈریپ سرٹفیکیٹ کے مطابق پاک ویینٹ کی رجسٹریشن آئندہ پانچ سال کے لیے موثر ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔