تیمور کے بعد جہانگیر کے نام پرہونیوالی تنقید پر کرینہ کپور کا بیان سامنے آگیا

بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے سیف اور کرینہ کو بیٹے کانام ’جہانگیر علی خان‘رکھنے پر شدید تنقید کانشانہ بنایا


ویب ڈیسک August 13, 2021
ہماری زندگیوں میں منفی سوچوں اور باتوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے، کرینہ کپور فوٹوفائل

اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور کے دوسرے بیٹے جہانگیر علی خان کے نام پر ہونے والے تنازع پر کرینہ کپور کا بیان سامنے آیا ہے۔

حال ہی میں کرینہ کپور کی کتاب ''کرینہ کپور خانز پریگنینسی بائبل'' متعارف ہوئی ہے جس میں بالی ووڈ کی بے بو نے پہلی بار لوگوں کو اپنے دوسرے بیٹے کا پورا نام ''جہانگیر علی خان'' بتایا ہے۔ سیف اور کرینہ کے دوسرے بیٹے کا نام سامنے آتے ہی بھارتی سوشل میڈیا پر ایک بار پھرہنگامہ کھڑا ہوگیا اور بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے دونوں کو بیٹے کانام 'جہانگیر علی خان' رکھنے پر شدید تنقید کانشانہ بنایا۔ اس سے قبل ان دونوں کے بڑے بیٹے 'تیمور علی خان' کے نام پر بھی بھارت میں تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سیف کرینہ کے دوسرے بیٹے کے نام پر ایک بار پھرسوشل میڈیا پر ہنگامہ

سیف اور کرینہ نے اپنے دوسرے بیٹے کے نام کو لے کر سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید پرابھی تک خاموشی اختیار کی ہوئی تھی لیکن اب اس حوالے سے کرینہ کپور کا بیان سامنے آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کرینہ کپور نے اس معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا ''میں مثبت سوچ کی حامل انسان ہوں اور خوشیاں اور مثبت سوچ پھیلانا چاہتی ہوں۔ ہماری زندگیوں میں منفی سوچوں اور باتوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

کرینہ نے مزید کہا دیکھو کووڈ 19 وبائی بیماری نے کیا کیاہے، اس نے دنیا کو قریب کردیا ہے، ہم سب کو یہی سوچنا چاہئے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ منفی سوچوں اور تنقیدوں سے کیسے نمٹتی ہیں؟ اس سوال کے جواب میں کرینہ نے کہا منفی خیالات اور تنقید سے بچنے کے لیے مجھے اب مراقبہ شروع کرنا ہے ۔''

واضح رہے کہ تنقید سے بچنے کے لیے سیف اور کرینہ نے اپنے دوسرے بیٹے کا نام کئی ماہ تک لوگوں سے چھپائے رکھا تھا۔ بعدازاں جولائی میں یہ بات عام ہوئی کہ سیف کرینہ نے اپنے دوسرے بیٹے کا نام 'جے' رکھا ہے۔ بہرحال حال ہی میں ان کے دوسرے بیٹے کا پورا نام منظر عام پر آیا ہے جو کہ 'جہانگیر علی خان' ہے۔

مقبول خبریں