کنگنا رناوت نے اپنی گلابی انگلش صحیح کرنے کے لئے کلاسیں لینا شروع کردیں

کنگنا رناوت بھی ان ہی اداکاراؤں میں شامل ہیں جن کی انگریزی سن کر لوگ کانوں کو ہاتھ لگالیتے ہیں


ویب ڈیسک January 27, 2014
کنگنا رناوت کو ان کی انگریزی پر فلمی اور صحافتی حلقوں میں شدید تبنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ فوٹو: فائل

پاکستانی فنکاروں کی طرح کئی بھارتی ستارے ایسے بھی ہیں جنہیں انگریزی نہیں آتی اور کنگنا رناوت بھی ان ہی اداکاراؤں میں شامل ہیں جن کی انگریزی سن کر لوگ کانوں کو ہاتھ لگالیتے ہیں لیکن اب انہوں نے انگریزی کی باقاعدہ کلاسیں لینا شروع کردیں ہیں کیونکہ انہیں اپنی نئی فلم میں گوروں کی طرح انگریزی جو بولنی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت کی فنکارانہ صلاحیتوں کے دیکھ کر انہیں ایک ایسی فلم میں اداکاری کی جوہر دکھانے کا موقع ملا ہے جس کی کہانی برطانیہ میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والی ایک بھارتی عورت کے گرد گھومتی ہے، ''کوئن'' نامی اس فلم میں انہیں انگریزی میں کئی ڈائیلاگ ادا کرنے ہیں اور وہ بھی صحیح تلفظ کے ساتھ، اس لئے اب کنگنا کے لئے ایک ہی راستہ رہ گیا تھا کہ وہ انگریزی زبان سیکھیں جس کے لئے وہ اب خصوصی کلاسیں لے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ فلمی اور دیگرحلقوں میں کنگنا رناوت کو ان کی انگریزی پر شدید تبنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

مقبول خبریں