جارحیت پسند اور ہٹ دھرم مودی اقوام متحدہ میں بھی الزام تراشیوں سے باز نہ آئے

مودی نے بھارت میں اقلیتوں کی حالت زار اور مقبوضہ کشمیر میں بدترین جارحیت کا تذکرہ کرنا تک گوارا نہ کیا


ویب ڈیسک September 26, 2021
مودی افغانستان میں اپنی خفیہ ایجنسی کی موجودگی سے مکر گئے، فوٹو: رائٹرز

LONDON: بھارت میں اقلیتوں کے لیے زمین تنگ کرنے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث وزیراعظم مودی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں جب پاکستان پر بے سروپا الزام تراشیاں کر رہے تھے تو حاضرین اور سامعین اس اداکاری پر زیر لب مسکرائے بغیر نہ رہ سکے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں افغانستان میں پیدا ہونے والی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک بار پھر پاکستان پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کیے۔

یہ بھی پڑھیں : مودی کو اقوام متحدہ میں پاکستان کی نابینا خاتون کاؤنسلر کا دندان شکن جواب


بھارتی وزیراعظم نے افغانستان میں اپنی خفیہ ایجنسی را کے اہلکاروں کی موجودگی اور وہاں سے پڑوس ممالک میں مداخلت اور دہشت گردی کی کارروائی سے نہ صرف مکر گئے بلکہ الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق تمام الزامات پاکستان پر دھر دیئے۔

یہ خبر پڑھیں : برطانوی وزیراعظم 10 بلین ٹری منصوبے پر عمران خان کے معترف

اقوام متحدہ کے رکن ممالک اس انتظار میں ہی رہے کہ مودی جی کالے قانون کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی ختم اور اسے تقسیم کرنے، بنیادی حقوق معطل کرنے اور پوری وادی کو عملاً قید خانے میں تبدیل کرنے پر ندامت کا اظہار کریں گے لیکن بھارتی وزیراعظم اخلاقی قدروں سے عاری نکلے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک اور جنگ کو روکا جائے، وزیراعظم

ہٹ دھرمی، دروغ گوئی اور الزام تراشیوں پر مبنی اس خطاب میں کچھ بھی ایسا نہ تھا تو عالمی قیادت کو اپنی جانب متوجہ کرسکتا اس کے برعکس وزیراعظم عمران خان کی تقریر پسے ہوئے محروم قوموں کی ترجمان تقریر تھی جسے دوست اور دشمن سب نے ہی سراہا۔