پشاور میں چینی کی قیمت کم ہوکر 130 روپے فی کلو کی سطح پر آگئی

چینی کا نیا اسٹاک مارکیٹ میں آ گیا جس کی وجہ سے چینی کے نرخ کم ہوئے


ویب ڈیسک November 08, 2021
چینی کا نیا اسٹاک مارکیٹ میں آ گیا جس کی وجہ سے چینی کے نرخ کم ہوئے ۔ فوٹو : فائل

LONDON: پشاور میں چینی کے نرخ کم ہونے لگے آج چینی کی قیمت کم ہوکر 130 روپے فی کلو گرام کی سطح پر آگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختون خوا میں سرکاری سطح پر چینی کی فراہمی کا عمل جاری ہے جس کے نتیجے میں چینی کے نرخ میں بدستور کمی آرہی ہے، دو روز قبل چینی 175 روپے کلو گرام تک فروخت ہونے کی اطلاعات تھیں تاہم اب چینی کا نیا نرخ 130 روپے ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پشاور میں فی کلو چینی 175روپے میں فروخت ہونے لگی

اطلاعات ہیں کہ چینی کا نیا اسٹاک مارکیٹ میں آ گیا ہے، 100 کلو گرام چینی کے نرخ میں 1600 روپے کی کمی واقع ہوئی جب کہ 50 کلو گرام بوری میں 800 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد چینی کی 50 کلو گرام بوری کی قیمت 6500 روپے ہوگئی یعنی چینی 130 روپے فی کلو گرام ہوچکی ہے۔

مقبول خبریں