سابق ایس ایس پی راؤ انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی نظر ثانی درخواست خارج

ضمانت کا کیس نہیں کہ ہم درخواست منظور کر لیں، سپریم کورٹ


ویب ڈیسک February 02, 2022
ضمانت کا کیس نہیں کہ ہم درخواست منظور کر لیں، سپریم کورٹ۔ فوٹو:فائل

سپریم کورٹ نے راؤ انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی نظر ثانی درخواست خارج کر دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے خلاف 444 ماورائے عدالت قتل کے کیس میں نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے نظر ثانی درخواست کی سماعت جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ وکیل راو انوار نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ راو انوار کا کیس ٹرائل کورٹ میں زیر التوا ہے، اور ٹرائل کورٹ نے انہیں ضمانت دے رکھی ہے، وہ ہر پیشی پر پیش پو رہے ہیں۔

جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کے کہنے پر تاحکم ثانی نام ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے، ضمانت کا کیس نہیں کہ ہم درخواست منظور کر لیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے متعلقہ فورم سے رجوع کریں۔ عدالت نے راو انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی نظر ثانی درخواست خارج کر دی، اور کہا کہ کوئی ریلیف لینا ہو تو نئی درخواست دائر کریں۔

 

 

مقبول خبریں