پاکستان نے ایرانی بارڈرگارڈز کو بازیاب نہ کرایا تو خود کارروائی کریں گے، ایران کی دھمکی

رائٹرز  پير 17 فروری 2014
ایرانی اہلکاروں کو اغوا کرنے والے گروپ کے افراد پاکستان میں چھپے ہوئے ہیں۔،ایرانی میڈیا کا دعویٰ فوٹو: فائل

ایرانی اہلکاروں کو اغوا کرنے والے گروپ کے افراد پاکستان میں چھپے ہوئے ہیں۔،ایرانی میڈیا کا دعویٰ فوٹو: فائل

تہران: ایران نے  دھمکی دی ہے کہ اگر اس کے  یرغمال بنائے گئے بارڈر گارڈز کو بازیاب نہ کرایا گیا تو وہ اپنی فوجیں پاکستان میں اتاردے گا۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کے وزیر داخلہ عبدالرضارحمانی فضلی نے کہا ہے کہ اگر پاکستان نے ایران کے مغوی اہلکاروں کو بازیاب کرانے کے لئے دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی نہ کی تو ایران کارروائی کے لیے اپنی فوجیں پاکستان بھیجے گا اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کا انتظار نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایران کے 5 بارڈ گارڈز کو سرحدی علاقے سے اغوا کرلیا گیا تھا جس کی مبینہ طور پر ذمہ داری ’’جیش العدل‘‘ نامی گروپ نے قبول کی تھی جب کہ  ایرانی میڈیا کا  دعویٰ ہے کہ اہلکاروں کو اغوا کرنے والے گروپ کے افراد پاکستان میں چھپے ہوئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔