شاہد آفریدی چولستان میں پانی کے بحران کا شکار عوام کی مدد کیلئے سامنے آگئے

اسپورٹس رپورٹر  منگل 17 مئ 2022
آفریدی نے عوام سے بھی اس کار خیر میں تعاون کی اپیل کی ہے (فوٹو، فائل)

آفریدی نے عوام سے بھی اس کار خیر میں تعاون کی اپیل کی ہے (فوٹو، فائل)

 کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی چولستان میں پانی کے بحران کا شکار عوام کی مدد کے لیے سامنے آگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ممتاز کرکٹر کے فلاحی ادارے ’’شاہد خان آفریدی فاؤنڈیشن‘‘ نے چولستان میں 18 ہزار  لیٹر پانی فراہم کردیا، انہوں نے اس ضمن میں ٹوئٹ کرکے آگاہ کیا۔

شاہد آفریدی نے ٹویٹ کیا کہ پانی کی فراہمی کے ساتھ  جلد ہی چولستان میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف  ریسکیو 1122 کی ٹیموں کو ابتدائی طبی امداد کے آلات اور ادویات کی فراہمی کے ذریعے مزید امداد پہنچائیں گے۔

انہوں نے عوام سے بھی اس کار خیر میں تعاون  کی اپیل کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔