بارش کے لیے مینڈکوں کی شادی تیز برسات کے بعد طلاق میں تبدیل

بھارت میں مذہبی رسم میں مینڈکوں کی شادی کرانے سے زوردار بارش ہوئی جس کے بعد جانوروں میں طلاق کرائی گئی ہے


ویب ڈیسک July 21, 2022
بھوپال میں خشک سالی کے خاتمے کے لیے قدیم رسم کے تحت نراور مادہ مینڈکوں کی شادی کرائی گئی تھی تاہم تباہ کن بارشوں کے بعد ان کے درمیان اب علیحدگی ہوگئی ہے۔ فوٹو: بشکریہ ہندوستان ٹائمز

بھارتی مذہبی رسوم میں خشک سالی سے خاتمے کےلیے نراورمادہ مینڈک کی شادیاں کرائی جاتی ہیں۔ اسی ضمن میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا کہ گزشتہ برس جب دو مینڈکوں کی شادیاں کرائی گئیں تو اس کے بعد اتفاق سے اتنی بارش ہوئی کہ لوگ تنگ آگئے اور اس کے بعد اس ٹراتے جوڑے کے درمیان طلاق کروائی گئی ہے۔

یہ شادی بھوپال میں کرائی گئی تھی اور بھارت میں خشک سالی کے بعد اکثر ایسا ہوتا ہے کہ قدیم مذہبی رسوم کے تحت مینڈکوں کی شادیاں کرائی جاتی ہیں اور یہ ایک عام چلن ہے۔



بھوپال میں جب دو مینڈکوں کی شادی کرائی گئی تو آسمان کھل گیا اور خوب برسا۔ اس کا مقصد برسات کی دیوی اندرا کو خوش رکھنا تھا۔ اس کے بعد لوگوں نے بارش کی خواہش کی تو مینڈکوں کے جوڑے میں محبت کی شدت سے غیرمعمولی تباہ کن بارش ہوئی جس کے بعد لوگوں نے ان کے درمیان طلاق کروادی۔

شادی کرانے والے ایک گروہ نے اخباری نمائیندوں کو بتایا کہ بارشوں سے دیہات اور بھوپال کے اطراف کا علاقہ شدید متاثر ہوا۔ یہ شادی اوم شیوا سیوا شکتی منڈل نامی تنظیم نے منعقد کی تھی اور طوفانی برسات کے بعد ایک اور تقریب منعقد کی گئی جس میں ان مینڈکوں کے درمیان طلاق کروادی گئی ہے۔ دونوں رسومات شیوا کے مندر میں منعقد کی گئی تھیں۔

تنظیم کے توقع ظاہر کی کہ شاید اس طرح بارشیں بند ہوجائیں گی اور ان کی تباہی سے علاقہ محفوظ رہے گا۔

مقبول خبریں