ایم ڈی کیٹ کے طالبا کیلیے امتحانی مراکز تبدیل کرنے کی سہولت کا آغاز

رضیہ خان  جمعـء 28 اکتوبر 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 اسلام آباد: پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے صوبائی مراکز کو تبدیل کرنے کے خواہشمند اسٹوڈنٹس کے لئے رجسٹریشن پورٹل کھول دیا گیا ہے۔

پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وہ تمام طالب علم جو ایم ڈی کیٹ امتحان کے لیے صوبائی مراکز کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں فوری طور پر پورٹل پر رجسٹریشن کرواکے درخواست بھیج دیں۔

اس پورٹل پر طالب علموں کو امتحانی مرکز ایک بار تبدیل کرنے کی اجازت ہوگی۔ پی ایم سی ایم ڈی کیٹ امتحان کا رجسٹریشن پورٹل مورخہ 29 اکتوبر سے 2 نومبر 2022 رات 12 بجے تک کھولا جائے گا۔ مجاز اتھارٹی نے یہ فیصلہ طلباء کو ان کے اپنے صوبوں میں امتحان دینے اور ان کے وسیع تر مفاد کے لیے کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔