چیئرمین پی سی بی نے اظہر علی کو یادگاری شیلڈ پیش کردی

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 17 دسمبر 2022
اظہر علی نے بورڈ کی جانب سے پزیرائی پر اظہار تشکر کیا (فوٹو: پی سی بی)

اظہر علی نے بورڈ کی جانب سے پزیرائی پر اظہار تشکر کیا (فوٹو: پی سی بی)

  کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز اظہر علی کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کردی گئی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آفیشل اکاؤنٹ پر اظہر علی کی فیملی کے ہمراہ یادگاری شیلڈ کی تصویر شیئر کی۔

رمیز راجا نے سینیر بیٹر کی خدمات کو خراج تحسین کیا جس پر اظہر علی نے بورڈ کی جانب سے پزیرائی پر اظہار تشکر کیا۔ سابق کپتان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں ساتھی کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔

مزید پڑھیں: اظہر علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

قبل ازیں گزشتہ روز اظہر علی نے گزشتہ روز ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کراچی ٹیسٹ کو اپنا آخری میچ قرار دیا تھا۔

https://twitter.com/cricketpakcompk/status/1604028852623364096

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔