ایبٹ آباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ، باپ نے 3 بچوں کو زہر دے کر مار ڈالا

تھانہ میرپور کی حدود میں افسوسناک سانحے کی تحقیقات کا آغاز، علاقہ سوگ میں ڈوب گیا


ویب ڈیسک December 20, 2025

تھانہ میر پور کی حدود کاغان کالونی میں افسوس ناک واقعے میں تین معصوم بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ میاں بیوی شدید زخمی اور نیم بے ہوش حالت میں پائے گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعے میں بچوں کا والد 33 سالہ کاشف ولد منصف زخمی اور بےہوش حالت میں موقع پر پایا گیا جبکہ اس کی اہلیہ 35 سالہ شیزا بی بی کی گردن پر اور سر پر زخم کے نشانات تھے ملے اور وہ بےہوش تھی۔

پولیس کے مطابق تین بچے جاں بحق حالت میں ملے جن کے نام غازیان (6 سال)، آئزل (3 سال) اور شہرام (9 ماہ) ہیں جو مبینہ طور پر کوئی زہریلی چیز کھانے کے باعث جاں بحق ہوئے۔

اطلاع ملنے پر مقامی پولیس موقع پر پہنچی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ایوب ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا ، جبکہ جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔

اطلاعات ہیں کہ باپ نے پورے اہل خانہ کو زہر دیا تاہم اس بات کی تصدیق کی جارہی ہے۔

دریں اثنا باپ کی وڈیو سامنے آئی ہے، ملزم نے آن لائن ٹریڈنگ میں کسی قاری کی 1 کروڑ 30 لاکھ روپے کی رقم لگا رکھی تھی، ملزم یہ رقم آن لائن ٹریڈنگ میں ہار گیا۔

قاری رقم کی واپسی کا تقاضا کر رہا تھا اور مزید مہلت نہیں دے رہا تھا اور قاری اپنے رقم کے بدلے میں مکان کا تقاضا کر رہا تھا۔

مقبول خبریں