پی سی بی نے نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 1 فروری 2023
  ہارون رشید  کو پہلے ہی قومی ٹیم کا نیا چیف سلیکٹر مقرر کیا جاچکا ہے۔ فوٹو: فائل

ہارون رشید کو پہلے ہی قومی ٹیم کا نیا چیف سلیکٹر مقرر کیا جاچکا ہے۔ فوٹو: فائل

 لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا۔
ہارون رشید پہلے ہی چیف سلیکٹر مقرر ہوچکے ہیں، انکے ساتھ کامران اکمل، محمد سمیع اور یاسر حمید سلیکشن کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

جونیئر سلیکشن کمیٹی کے کامران اکمل سربراہ ہوں گے جبکہ دیگر ارکان میں توصیف احمد اور ارشد خان شامل ہیں، شاہد نذیر اور شعیب خان بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

یاد رہے کہ شاہد آفریدی کو گزشتہ سال 24 دسمبر کو نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز کیلیے عبوری سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا جس میں عبد الرزاق، راؤ افتخار انجم رکن اور ہارون رشید کنوینر کے طور پر شامل تھے۔

پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی نے چارج سنبھالنے کے بعد محمد وسیم کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کردیا تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔