شاداب نے کپتان بابراعظم کو شادی کا مشورہ دیدیا

اسپورٹس رپورٹر  منگل 7 فروری 2023
شادی اچھا عمل ہے، کپتان کو ضرور سوچنا چاہیے، شاداب خان (فوٹو: ٹوئٹر)

شادی اچھا عمل ہے، کپتان کو ضرور سوچنا چاہیے، شاداب خان (فوٹو: ٹوئٹر)

 لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان نے کپتان بابراعظم کو شادی کا مشورہ دیدیا۔

لاہور میں پی ایس ایل فرنچائزڈ اسلام آباد کلب کی ایک تقریب میں شاداب خان سے سوال ہوا کہ رواں ایڈیشن کے آغاز سے قبل شادیوں کا سیزن چل رہا ہے، سب دلہا بن رہے ہیں تو ایسے میں بابراعظم کو کیا مشورہ دیں گے جس پر شاداب خان نے جواب دیا کہ شادی اچھا عمل ہے جتنی جلدی ہو کر لینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بابراعظم کو بھی یہی مشورہ دوں گا کہ انہیں بھی اس بارے میں ضرور سوچنا چاہیے کہ وہ کب شادی کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: شاداب خان کا ثقلین مشتاق کی بیٹی کے ساتھ نکاح ہوگیا

واضح رہے کہ شاداب خان کا نکاح چند روز پہلے سابق ہیڈکوچ ثقلین مشتاق کی صاحبزادی کے ساتھ اسلام آباد میں ہوا تھا، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تھی۔

لیگ اسپنر کی رخصتی کی تقریب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل یعنی 9 فروری کو ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔