عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی آگئی
فی تولہ قیمت 205700 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 176355 روپے کی سطح پر آگئی
بین الاقوامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی آگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 19 ڈالر کی کمی سے 1978 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1800 روپے اور 1543 روپے کی کمی واقع ہوئی۔
کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 205700 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 176355 روپے کی سطح پر آگئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے کے اضافے سے2250 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 25.71 روپے کے اضافے سے 1929 روپے کی سطح پر آگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی منڈی اور ملکی سطح پر سونے کے نرخ میں بڑا اضافہ ہوا تھا۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 58 ڈالر کے اضافے سے 1997 ڈالر جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت پانچ ہزار 600 روپے بڑھ کر دولاکھ سات ہزار 500 روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 4801 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 77 ہزار 898 روپے کی سطح پر آگئی تھی۔