افغانستان سے شکست پر محمد رضوان بھی بول پڑے

ویب ڈیسک  پير 27 مارچ 2023
محمد رضوان نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا اور ان کی امید بندھائی

محمد رضوان نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا اور ان کی امید بندھائی

 لاہور: افغانستان کیخلاف ٹی 20 سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی شکست پر مایہ ناز بیٹسمین محمد رضوان کا ردعمل سامنے آگیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کو مسلسل دو ٹی 20 میچز میں افغانستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

محمد رضوان نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ مجھے پاکستان کرکٹ کے ان نوجوان سپر اسٹارز پر پورا یقین ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان نے پاکستان کو ٹی 20 سیریز میں شکست دیکر نئی تاریخ رقم کردی

انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کی ہمت بندھاتے ہوئے کہا کہ مضبوط رہیں، سخت محنت کرتے رہیں اور خود پر یقین رکھیں کہ آپ ہی چیمپئن ہیں، ان شکستوں سے اپنے اندر کی آگ بھڑکنے دیں۔ آپ ضرور کامیابی سے کم بیک کریں گے۔

واضح رہے کہ افغانستان نے شارجہ میں جاری تین میچز پر مشتمل ٹی 20 ٹوئنٹی سیریز کے پہلے دو میچز میں پاکستان کو شکست دے کر سیریز جیت لی ہے۔ آخری میچ آج کھیلا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔