وزیراعظم نے قومی کمیشن برائے حقوق اطفال کی تشکیل نو کردی

عائشہ رضا فاروق کو قومی کمیشن برائے حقوق اطفال کی چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے


ویب ڈیسک April 12, 2023
—فائل فوٹو

وزیر اعظم شہباز شریف نے بچوں کے حقوق کے لیے قومی کمیشن کی تشکیل نو کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نے قومی کمیشن برائے حقوق اطفال کی تشکیل نو کر دی، جس کے مطابق عائشہ رضا فاروق کو قومی کمیشن برائے حقوق اطفال کی چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے۔

نادیہ بی بی کو خیبرپختونخوا، راحیلہ درانی بلوچستان اور عائشہ ایوب پنجاب سے کمیشن کا رکن مقرر کیا گیا ہے جبکہ پربھو لال ستیانی سندھ و اقلیتی اورخالد نعیم اسلام آبادسے کمیشن کا رکن مقرر کیا گیا ہے، اس کے علاوہ محمد حسن اورربیعہ کو بھی ممبر مقرر کیا گیا ہے۔

وزارت انسانی حقوق نے نئی تشکیل نو اور ذمہ داران کی تقرریوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق چیئرپرسن اور ممبران کا تقرر تین سال کیلئے کیا گیا،کمیشن رولز کے مطابق تنخواہ دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں