- بھارت نے کشمیری رہنما میر واعظ عمر فاروق کو 4 سال بعد رہا کر دیا
- مسلم لیگ ن کا اجلاس، نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی کا حتمی فیصلہ
- نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 28 پیسے کا اضافہ کردیا
- بائیڈن نے جی 20 اجلاس میں مودی کے ساتھ کینیڈین سکھ کے قتل کا معاملہ اٹھایا تھا، عالمی میڈیا
- نواز شریف کی واپسی کا نگراں حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے، مرتضی سولنگی
- کراچی میں ڈکیتوں نے ہوٹل پر بیٹھے درجنوں شہریوں کو لوٹ لیا
- لاہور؛ ڈینگی کا لاروا برآمد ہونے پر مقدمہ درج کیا جائے گا
- پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کیلیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے ، نگراں وزیراعظم
- باجوہ کی توسیع کی حمایت ن لیگ کا عمران خان کیخلاف سیاسی حربہ تھا، رانا ثنا اللہ
- برطانیہ: 8 سالہ بچی کو زندگی بھر دواؤں سے نجات دینے والا ٹرانسپلانٹ کامیاب
- کچلاک میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ اور فائرنگ، ایک اہلکار زخمی
- 3 سال تک بغیر حاضری کے 16 کمپنیوں سے تنخواہ لینے والی خاتون گرفتار
- مہنگائی کے حساب سے ڈالر کی قیمت 200 روپے ہونی چاہیے، نگراں وزیر تجارت
- سوہنی دھرتی ترسیلاتِ زر پروگرام میں ڈائمنڈ کیٹیگری متعارف
- چیف جسٹس کی سنڈیکیٹ اجلاس میں شرکت؛ قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ یونین کی بحالی کا فیصلہ
- پاکستان کی ترقی کے لیے 2017 کے سازشیوں کو انجام تک پہنچانا ہوگا، نواز شریف
- نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے جامعہ کراچی میں اساتذہ کی ہڑتال کا نوٹس لے لیا
- کینیڈا میں سکھ رہنما قتل کے بعد بی جے پی کے ارکان کے اوسان خطا ہوگئے
- ایشین گیمزوالی بال؛ پاکستان جنوبی کوریا کو شکست دیکرکوارٹر فائنل میں پہنچ گیا
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی گراوٹ مسلسل جاری
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ امریکا، ویسٹ انڈیز سے منتقل نہیں کیا جارہا، آئی سی سی

پاکستان میں 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے صورتحال غیر واضح، رپورٹس (فوٹو: فائل)
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے تردید کی ہے کہ ٹی20 ورلڈکپ 2024 امریکا اور ویسٹ انڈیز سے منتقل کرنے کے بارے میں نہیں سوچا جارہا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں امریکی کرکٹ بورڈ کی جانب سے غیر یقینی صورتحال کے نتیجے میں انگلینڈ، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کو ٹی20 ورلڈکپ 2024 کی میزبانی دینے کے حوالے سے خبریں گردش کررہیں تھی۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹی20 ورلڈکپ کو امریکا اور ویسٹ انڈیز سے منتقل کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، چونکہ اعلان آئی سی سی نے کیا ہے تو اسے حتمی فیصلہ سمجھنا چاہیے۔
مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی 2025؛ پاکستان سے منتقل کیے جانے کا امکان، بھارتی میڈیا
دوسری جانب آئی سی سی نے تصدیق کی ہے کہ امریکا اور ویسٹ انڈیز ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے میزبان رہیں گے جبکہ پاکستان میں 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے صورتحال غیر واضح ہے۔
مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ ویسٹ انڈیز، امریکا کی میزبانی کو خطرہ
آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں 20 ممالک شریک ہوں گے جن کے درمیان 55 مقابلے کھیلے جائیں گے، حکام کا کہنا ہے کہ ایونٹ کی منصوبہ بندی شروع ہوچکی ہے اور مقام کا معائنہ مکمل کیا جاچکا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی میڈیا نے گزشتہ روز خبر چلائی تھی کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) 2025 کا ٹورنامنٹ پاکستان سے ویسٹ انڈیز اور امریکا منتقل کیا جاسکتا ہے جبکہ سال 2024 کا ٹی20 ورلڈکپ اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: ایشیاکپ، چیمپئینز ٹرافی کیلئے آئی سی سی حکام کا سیکیورٹی کا جائزہ
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 2024 کے ٹی20 ورلڈکپ کے بجائے امریکا اور ویسٹ انڈیز مشترکہ طور پر 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کو ہوسٹ کرسکتے ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو وینیو تبدیلی پر بھاری معاوضہ دیا جائے گا۔
حکام کی جانب سے بات چیت ابتدائی مراحل میں ہے جبکہ آئی سی سی کے اگلے میڈیا حقوق کے لیے براڈکاسٹر بھی اس تجویز سے متفق ہیں، اگر معاملات آسانی سے آگے بڑھتے ہیں تو تبدیلیاں لاگو ہو سکتی ہیں۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ 2023؛ شیڈول کب جاری کیا جائے گا؟ آئی سی سی چیف کا اعلان
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کو ویسٹ انڈیز اور امریکا منتقل کرنے سے دونوں ممالک کو میزبانی کیلئے ضروری انفراسٹرکچر تیار کرنے کا اضافی وقت مل جائے گا۔
خیال رہے کہ آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان دے رکھی ہے جبکہ 1996 کے بعد سے کسی عالمی ایونٹ کا انعقاد پاکستان میں نہیں ہوسکا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔