دورانِ عدت نکاح کا کیس قابلِ سماعت قرار دینے کیخلاف اپیل دائر

ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا


ویب ڈیسک July 19, 2023
ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا

چیئرمین تحریکِ انصاف اور بشری بی بی نے دورانِ عدت مبینہ نکاح کا کیس قابلِ سماعت قرار دینے کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے وکیل کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے عدالت سے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی۔

یہ بھی پڑھیں: عدت میں نکاح جرم ہے، عدالت، بشریٰ بی بی کا غیر شرعی نکاح کیس قابل سماعت قرار

چیئرمین پی ٹی آئی نے کیس ناقابلِ سماعت قرار دینے کی بھی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ 4 اپریل کو سول عدالت میں پرائیویٹ کمپلینٹ دائر کی گئی تھی ، ٹرائل کورٹ نے ابتدائی طور پر کیس دائرہ اختیار نہ ہونے پر ناقابلِ سماعت قرار دیا، اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی گئی، تو سیشن عدالت نے کیس ناقابل سماعت قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا، ہائی کورٹ سے درخواست ہے کہ سیشن عدالت کا کیس ریمانڈ بیک کرنے کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دیا جائے۔

سیشن کورٹ نے دورانِ عدت نکاح کا کیس قابل سماعت قرار دیا ہے اور اس حوالے سے کل چیئرمین پی ٹی آئی کو طلب کر رکھا ہے۔

مقبول خبریں