اسپین میں قدیم جنگوں کی یادتازہ 16ممالک کی فوجیں آمنے سامنے

قرون وسطیٰ کے دور کی لڑائی کا میلہ سجا تو شائقین حیران رہ گئے ۔۔۔


این این آئی May 05, 2014
قرون وسطیٰ کے دور کی لڑائی کا میلہ سجا تو شائقین حیران رہ گئے۔ فوٹو؛رائٹرز

اسپین میں قدیم قرون وسطی کے دور میں تلواروں اور نیزوں سے لڑی جانیوالی جنگ کی یاد تازہ کی گئی اور16ممالک کی فوجیں آمنے سامنے آگئیں، زرہ پہنے کھلاڑی میدن میں اترے تو شہری اپنی پسندیدہ ٹیم کو داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔

تفصیلات کے مطابق اسپین کے شہر بلمونٹے کے قدیم قلعے میں سجا ،قرون وسطیٰ کے دور کی لڑائی کا میلہ تلواریں ، نیزے، بھالے ، چھرے اور ڈھالیں پکڑے زرہ بکتر پہنے کھلاڑی میدان میں اترے تو شائقین حیران رہ گئے۔فرضی لڑائی میں پولینڈ ، ڈنمارک اور اسپین کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوئیں تو شائقین کا جوش و خروش بھی اپنے عروج کو پہنچ گیا اور شہری ٹیموں کو داد دیے بغیر نہ رہ سکے ، جیتنے والے فائٹرز کو انعامات سے نوازا گیا۔

مقبول خبریں