بالی ووڈ اداکارہ زرین خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

 کولکتہ: بالی ووڈ کی اداکارہ  زرین خان مشکل میں آگئیں۔ کولکتہ کی عدالت نے گرفتاری کے وارنٹ جاری کردئیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ کی عدالت 2018 کے دھوکہ دہی کیس میں زرین خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ بالی ووڈ اداکارہ پر ایک شو میں پرفارم کرنے کے پیسے لینے کے باوجود  پرفارمنس نہ دینے کا الزام ہے۔

رپورٹس کے مطابق کولکتہ کی عدالت نے زرین خان کو مقدمے کے سلسلے میں متعدد بار طلب کیا تاہم وہ پیش نہ ہوئیں جس کے بعد ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے۔

زرین خان نے گرفتاری کے وارنٹ سے متعلق لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بارے میں کچھ علم نہیں ان کی قانونی ٹیم معاملے کا جائزہ لے گی اور اس کے بعد رد عمل دے گی۔