امریکا میں خاتون نے وٹامن کی گولی سمجھ کر ایئرپوڈ نگل لیا

ٹینا بارکر کے مطابق یہ واقعہ اس وقت رونما ہوا جب وہ اپنی سہیلی کے ساتھ صبح سویرے واک کرنے کے لیے نکلی تھی


ویب ڈیسک September 20, 2023
فوٹو: فائل

امریکا میں ایک خاتون نے بے دھیانی میں وٹامن کی گولی سمجھ کر اپنے شوہر کا ایئرپوڈ پرو نگل لیا۔

52 سالہ ٹینا بیکر نے اس حادثے کی روداد اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر سنائی، جس کے بعد اس کی یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

ٹینا بارکر نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت رونما ہوا جب وہ اپنی سہیلی کے ساتھ صبح سویرے واک کرنے کے لیے نکلی تھی۔

اس دوران وہ وٹامن کی گولیاں لیا کرتی تھیں، تاہم اس روز وہ اپنی سہیلی کے ساتھ بات چیت میں اتنی مگن تھی کہ اس نے پانی کے ساتھ گولی کے بجائے اپنے شوہر کے ایئرپوڈ پرو کا بایاں حصہ نگل لیا۔

بارکر کے مطابق ایئرپوڈ کو نگلتے ہوئے اسے کسی گڑبڑ کا احساس تو ہوا تھا مگر وہ بے دھیانی میں پانی کے ساتھ اسے نگلتی چلی گئی۔ بارکر کو اس گڑبڑ کے حقیقی ہونے کا احساس اسوقت ہوا جب سہیلی کے جانے کے بعد اس نے دیکھا کہ وٹامن کی گولی تو بدستور اس کے ہاتھ میں دبی ہوئی تھی مگر ایئرپوڈ کا ایک پیس غائب تھا۔

ٹینا نے بتایا کہ یہ احساس ہوتے ہی اس کا دل دھک سے رہ گیا تھا اور وہ سوچ رہی تھی کہ یہ اس نے کیا کر دیا۔ وہ عجلت میں گھر کی طرف روانہ ہوئی اور گھر پہنچ کر پورا قصہ اپنے شوہر کے گوش گزار کر دیا۔

شوہر نے بارکر کو مشورہ دیا کہ وہ اس حادثے کا ذکر کسی سے نہ کرے، مگر بارکر نے اپنے ٹک ٹاک کے دوستوں کو اس سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ٹک ٹاکر نے اس سلسلے میں ڈاکٹر سے بھی رجوع کیا تھا مگر ڈاکٹر نے اس سے کہا تھا کہ گھبرانے اور خطرے کی کوئی بات نہیں ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں