پہلا چار روزہ میچ پاکستان شاہینز کا بنگلادیش اے کو 428 رنز کا ہدف

دوسری اننگز میں بنگال ٹائیگرز نے بغیر کسی نقصان 20 رنز بنالیے


ویب ڈیسک July 21, 2024
دوسری اننگز میں بنگال ٹائیگرز نے بغیر کسی نقصان 20 رنز بنالیے (فوٹو: پی سی بی)

پاکستان شاہینز نے بنگلادیش اے کو چار روزہ میچ میں جیت کیلئے 428 رنز کا ہدف دیدیا۔

ڈارون کے کے ڈی ایکس سی ایرینا میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش کی ٹیم اپنی پہلی اننگز کا آغاز 4 وکٹوں پر 203 رنز کیساتھ کیا تاہم پوری ٹیم 63 رنز کے اصافے کے بعد محض 266 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئی۔

پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 6 جبکہ محمد علی نے 2 وکٹیں لیں۔

مزید پڑھیں: پہلا چار روزہ میچ؛ ہریرہ کی ڈبل سینچری! بنگلادیش کی 4 وکٹیں گر گئیں

دوسری اننگز میں پاکستان شاہینز نے 3 وکٹوں پر226 رنز بناکر ڈکلیئر کردی، عمیر بن یوسف نے سینچری اسکور کی جبکہ مبصر خان 95 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ حسیب اللہ صفر اور کپتان صاحبزادہ فرحان 8 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

مزید پڑھیں: پہلا چار روزہ میچ؛ محمد ہریرہ کی سنچری، شاہینز نے 375 رنز بنالیے

بنگلادیش کی جانب سے رپون مونڈل اور مکید الاسلام نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

تیسرے روز کھیل کے اختتام تک بنگلادیش اے نے دوسری اننگز میں 20 رنز بنالیے تھے تاہم انکی کوئی وکٹ نہیں گری تھی۔

مقبول خبریں