پنجاب کی جیلوں میں نائٹ پیٹرولنگ نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
آئی جی جیل خانہ جات نے تمام جیل سپرنٹنڈنٹس کے نام مراسلہ لکھ دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ جیل سپرنٹنڈنٹس اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس ہفتہ وار نائٹ پیٹرولنگ کے پابند ہیں جب کہ اطلاعات ہیں کہ افسران جیل میں دفتری اوقات سے تاخیر سے پہنچتے ہیں اور جلدی چلے جاتے ہیں۔
مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ سپرنٹنڈنٹس اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس ہفتے میں دو دو بار نائٹ پیٹرولنگ یقینی بنائیں۔ افسران نائٹ پیٹرولنگ کے اوقات اور معائنے کے حوالے سے تحریری ریکارڈ بھی مرتب کریں۔
تمام جیل سپرنڈنٹس کے نام بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نائٹ پیٹرولنگ نہ ہونے سے جیل میں ہنگامے یا امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کا خدشہ پیدا ہوسکتا ہے۔