عمر ایوب اسد قیصر زین قریشی کی پشاور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت منظور

تینوں کو 8 نومبر تک درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا بھی حکم


ویب ڈیسک October 11, 2024
(فوٹو: فائل)

پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب، اسد قیصر اور زین قریشی کی حفاظتی ضمانت 8 نومبر تک منظور کر لی۔

جسٹس ارشد علی اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی۔ عدالت نے عمر ایوب، اسد قیصر اور زین قریشی کو 8 نومبر تک درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی دیا۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل ثناء اللہ، درخواست گزار وکلاء عالم خان ادینزئی اور ارشد احمد عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ درخواست گزاروں کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج کیے گئے ہیں، حکومت درخواست گزاروں کو مقدمات کی تفصیل فراہم نہیں کر رہی۔

جسٹس سید ارشد علی نے استفسار کیا کہ آپ خیبر پختونخوا کیسے پہنچے۔

وکیل درخواست گزار عالم خان ادینزئی ایڈووکیٹ نے کہا کہ یہ سارے پارٹی کے سینیئر رہنما ہے، جو مقدمات ہمیں معلوم ہے اس میں راہداری ضمانت لی ہے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ جو فریقین ہے اس درخواست میں وہ سارے پنجاب کے ہیں۔

جسٹس سید ارشد علی نے ریمارکس دیے کہ آپ کی حکومت کا کنڈکٹ بھی تو ٹھیک نہیں ہے۔

عمر ایوب نے کہا کہ ہمارے خلاف کیسز ہے کچھ معلوم ہے اور کچھ ابھی تک نامعلوم ایف آئی آرز ہیں، قومی اسمبلی اجلاس ہے اس میں ہم نے جانا ہوتا ہے۔

پشاور ہائیکورٹ نے عمر ایوب، اسد قیصر اور زین قریشی کو 8 نومبر تک حفاظتی ضمانت دے دی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے