چاہت فتح علی خان کا نیا گانا ’توبہ توبہ‘ ریلیز مداحوں کے دلچسپ تبصرے

یہ بھارتی پنجابی گانے ’توبہ توبہ‘ کا مزاحیہ ورژن ہے جو کرن اوجلا نے گایا اور وکی کوشل نے پرفارم کیا تھا


ویب ڈیسک October 14, 2024
فوٹو : یوٹیوب گریب

معروف سوشل میڈیا اسٹار چاہت فتح علی خان نے اپنا نیا گانا 'توبہ توبہ' ریلیز کر دیا ہے، جسے سن کر سوشل میڈیا پر مزاحیہ تبصرے دھوم مچا رہے ہیں۔

چاہت فتح علی خان نے بھارتی پنجابی گانے 'توبہ توبہ' کا مزاحیہ ورژن جاری کیا ہے جو کرن اوجلا نے گایا اور وکی کوشل نے پرفارم کیا تھا۔

چاہت کا یہ نیا گانا سوشل میڈیا پر فوری وائرل ہو گیا اور مداحوں نے مزاحیہ تبصروں کا طوفان برپا کر دیا۔

کچھ مداحوں کا کہنا ہے کہ کرن اوجلا اور وکی کوشل "رو رہے ہوں گے" جب انہوں نے چاہت کا یہ نیا ورژن سنا ہوگا۔ جبکہ دوسرے مداحوں نے کہا کہ وکی کوشل کو اس ریمکس پر مزاحیہ انداز میں ڈانس کرنا چاہیے۔



چاہت فتح علی خان کا پہلا وائرل ہٹ 'بدو بدی' تھا جس نے یوٹیوب پر 28 ملین ویوز حاصل کیے تھے، لیکن کاپی رائٹ مسائل کی وجہ سے یہ گانا دوبارہ یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا تھا۔ تاہم، اس مشکل کے باوجود، چاہت کی شہرت میں کمی نہیں آئی اور وہ اپنے منفرد انداز سے عالمی سطح پر مقبولیت حاصل کر چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں