شمالی وزیرستان میں آئل اور گیس کمپنی کے 3 ملازمین اغواء

تینوں مغوی ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ (ایم پی سی ایل) کے ملازمین ہیں


ویب ڈیسک October 27, 2024

PESHAWAR:

شمالی وزیرستان کے گاؤں میران شاہ سے نامعلوم مسلح افراد نے آئل اور گیس کمپنی کے 3 ملازمین کو اغواء کر لیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق تینوں مغوی ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ (ایم پی سی ایل) کے ملازمین ہیں، مغویوں کو نامعلوم مقام کی جانب منتقل کر دیا گیا ہے۔

مغویوں میں حضرت جابر، صادر اللہ اور گل زادین شامل ہیں۔

مقبول خبریں