راولپنڈی؛ قتل کے مقدمے میں ملوث 2ملزمان گرفتار، اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد

ملزمان نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے عزیزالدین کو قتل اور راہگیر اختر خان کو زخمی کیا تھا


ویب ڈیسک November 01, 2024

RAWALPINDI:

پیر ودھائی پولیس نے کارروائی کے دوران قتل کے مقدمے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرکے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لی۔

پولیس کے مطابق ملزمان فلک اور حسنین نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے عزیزالدین کو قتل اور راہگیر اختر خان کو زخمی کر دیا تھا۔

واقعے کا مقدمہ مقتول کے چچا زاد بھائی کی مدعیت میں ایک ماہ قبل تھانہ پیر ودھائی میں درج کیا گیا تھا۔

پیر ودھائی پولیس نے ہیومن انٹیلیجنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ ایس پی راول نے ایس ڈی پی او سٹی اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، ملزمان کتنے ہی شاطر کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے