ایرانی وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

.سید عباس عراقچی دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے


ویب ڈیسک November 04, 2024

اسلام آباد:

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سے ملاقات کے دوران ایرانی وزیر خارجہ مشرق وسطیٰ اور پاک ایران دو طرفہ تعلقات پر مشاورت کریں گے۔

یہ دورہ پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت، توانائی اور سلامتی سمیت وسیع شعبوں میں تعاون اور بات چیت کو آگے بڑھانے کا ایک اہم موقع فراہم کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے