قیصر نظامانی سے پہلی ملاقات، محبت اور پھر شادی؛ فضیلہ قاضی نے دلچسپ کہانی سنادی

قیصر سیٹ پر ہر وقت میرے پیچھے پیچھے گھومتے تھے، میں نے کہا رشتہ بھیجو؛ فضیلہ


ویب ڈیسک March 12, 2025

ڈراما انڈسٹری کی کامیاب اور خوبصورت جوڑی قیصر نظامانی اور فضیلہ قاضی کی محبت اور پھر شادی ایک ایسا واقعہ ہے جسے اب تک بھلایا نہ جا سکا ہے۔

اداکارہ فضیلہ قاضی نے ایک انٹرویو میں اس دلچسپ کہانی کو سناتے ہوئے بتایا کہ میری اور قیصر کی ملاقات پاکستان ٹیلی وژن کے کوریڈور میں ہوئی تھی۔

فضیلہ قاضی نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان دنوں قیصر نظامانی صرف سندھی ڈراموں میں کام کیا کرتے تھے وہ بعد میں اردو ڈراموں کی جانب آئے۔

اداکارہ نے بتایا کہ علیک سلیک کے بعد کچھ جان پہچان ہوئی تو قیصر سیٹ پر ہر وقت میرے پیچھے پیچھے گھومتے رہتے تھے، جس پر میں نے کہا کہ یوں پیچھا کرنے کے بجائے میرے گھر رشتہ بھیجیں۔

فضیلہ قاضی نے بتایا کہ قیصر مجھے پھول دیا کرتے تھے اور کسی نہ کسی بہانے اکثر میرے گھر بھی آجایا کرتے تھے۔

جس پر میں نے قیصر سے کہا ایسے اچھا نہیں لگتا، مجھے ڈراموں میں کام کی اجازت بڑی مشکل سے ملی ہے۔

ادکارہ کے بقول قیصر نے جواب میں کہا کہ آپ مجھے اچھی لگتی ہیں جس پر میں نے کہا پھر کیا کریں؟ آپ رشتہ بھجیں تو شادی کرلیں گے۔

فضیلہ قاضی نے کہا کہ میرا خیال تھا کہ شادی کا سُن کر قیصر کے جذبات ٹھنڈے ہوجائیں گے اور وہ شادی سے انکار کرکے بھاگ جائیں گے۔

ادکارہ نے بتایا کہ قیصر سنجیدہ تھے، انھوں نے ہامی بھرلی لیکن پھر ان کے والدین شادی پر رضامند نہیں تھے اور رشتہ نہیں لائے۔

فضیلہ قاضی کے بقول جس پر قیصر نے اپنے والدین سے کہا کہ میں پھر بھی شادی یہیں کروں گا اور پھر ایسا ہی ہوا۔

 

مقبول خبریں