شفاعت علی نے مودی کی آواز میں آپریشن ’سندور‘ کا پوسٹ مارٹم کردیا؛ ویڈیو وائرل

بھارت نے پاکستان پر بزدلانہ حملے کو سندور آپریشن کا نام دیا تھا


ویب ڈیسک May 07, 2025

 مزاحیہ اداکار اور مشہور شخصیات کی آواز کی ہوبہو نقل کے لیے شہرت رکھنے والے شفاعت علی کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا۔

شفاعت علی نے انسٹاگرام پر جاری کی گئی ویڈیو میں مودی کی آواز میں آپریشن سندور کا پوسٹ مارٹم کردیا۔

اداکار شفاعت علی نے مودی کی آواز میں کہا کہ آپریشن سندور کے لیے گئے تھے۔ پاکستان نے اسے ولیمہ بنادیا۔

شفاعت علی نے مودی کی آواز میں مزید کہا کہ ’سندور‘ ایک ایسا فیصلہ جو تاریخ بدلے گا اور بہار کے الیکشن جتوائے گا لیکن پاکستانی فورس نے ہمارا ولیمہ دیدیا۔

شفاعت کے اس نئے کنٹیننٹ میں رافیل اور مگ طیاروں کے بارے میں مودی متفکر نظر آئے اور پاک فوج کے سپہ سالار عاصم منیر کی تعریف بھی کی۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس پوسٹ پر لکھا کہ ہم پہلے ہی آپ کی اداکاری کے فن کے قدردان تھے۔ آپ نے اس ویڈیو میں مودی کے سچے جذبات کی عکاسی کی ہے۔

یاد رہے کہ بھارت نے پہلگام حملے کی آڑ میں پاکستان پر بزدلانہ حملہ کیا ہے جس میں 31 افراد شہید اور 71 زخمی ہوگئے۔

جس کے جواب میں پاکستان کی بہادر شاہینوں نے بھارت کے 5 طیاروں کو مار گرایا جن میں حال ہی میں فرانس سے خریدے گئے 3 جدید ترین رافیل طیارے بھی شامل ہیں۔

 

 

مقبول خبریں