بائنانس کی سینئر قیادت کا دورۂ پاکستان، وزیراعظم اور چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقات

چیئرمین پاکستان ورچوول ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے بھی اجلاس میں شرکت کی


ویب ڈیسک December 06, 2025
فوٹو وزیراعظم ہاؤس

کرپٹو کرنسی کے سب سے بااعتماد ایکسچینج کے حوالے سے مشہور عالمی شہرت یافتہ فرم بائنانس کی سینئر قیادت نے پاکستان کا دورہ کیا جسے بڑی پیشرفت قرار دیا جارہا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بائنانس سینئر لیڈرشپ کا پاکستان کا دورہ کیا اور اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی۔
بائنانس کے وفد میں گلوبل سی ای او رچرڈ ٹینک بھی شامل تھے جنہوں نے اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی اور ایک اجلاس بھی اس حوالے سے منعقد کیا گیا جس میں وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  نے اجلاس میں شرکت کی۔

چیئرمین پاکستان ورچوول ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ حکومت نے ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ضابطوں کے لیے مضبوط عزم کا اعادہ کیا۔

مقبول خبریں