کوئٹہ: خضدار میں لیویز چیک پوسٹ پر حملہ، چار اہلکار شہید

رات کی تاریکی میں متعدد مسلح افراد نے خضدار کی تحصیل نال میں واقع صمند چیک پوسٹ پر حملہ کیا


ویب ڈیسک May 17, 2025

کوئٹہ:

بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل نال میں نامعلوم مسلح افراد نے لیویز چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں چار سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔

پولیس کے مطابق رات کی تاریکی میں متعدد مسلح افراد نے خضدار کی تحصیل نال میں واقع صمند چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسلح ملزمان کی فائرنگ سے چار اہلکار موقع پر ہی شہید ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی شناخت  مقبول ، خدا بخش ، اعجاز احمد اور محمد علی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ شہید اہلکاروں کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

لیویزذرائع کے مطابق حملہ سی پیک روڈ پر واقع لیویزفورس کی چیک پوسٹ پر کیا گیا جبکہ لیویز فورس کے بہادر جوانوں نے پوری جرات کے ساتھ حملے کا مقابلہ کیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو گئی ہے۔

لیویز حکام کے  مطابق واقعے کے فوراً بعد فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا۔

مزید پڑھیں: قلات میں مسلح افراد کی لیویز چوکی پر فائرنگ، اہلکار شہید

واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کو دہشت گرد عناصر کی جانب سے نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں