کراچی، لانڈھی اور ملیر کے دھنسنے کا خطرہ بڑھنے لگا

زیر زمین پانی نکالنا اور نئی بلند عمارتوں کی تعمیر بڑی وجوہات، ماہرین



لاہور:

سنگاپور کی نانینگ ٹکنالوجیکل یونیورسٹی کے ماہرین ارضیات دعویٰ کیا ہے کہ کراچی کے علاقے لانڈھی، ملیر 2014 سے 2020 کے دوران 15.7سینٹی میٹر دھنس چکے ہیں۔

ماہرین کی رپورٹ کے مطابق ان علاقوں کے دھنسنے کی رفتارچینی شہر تیانجن کے بعد دنیا میں تیز ترین ہے، اس کی وجہ زیرزمین پانی نکالنا اور نئی بلند عمارتوں کی تعمیر ہے۔

کراچی کا تین ارضی پلیٹوں انڈین، یورشین اور عربین کے باہمی ٹکراؤ کے مقام  پر قریب واقع ہونا بھی وجہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق پانی نکالنے اور عمارتیں بنانے کا سلسلہ جاری رہا تو مستقبل میں شہرکے مزید علاقے دھنسنے کے علاوہ  زلزلے آ سکتے ہیں۔

اس کے سدباب کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے، جن میں سمندری پانی میٹھا بنانے کے پلانٹ لگانا اور بلند عمارتوں کی تعمیر پر پابندی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں