سرخیوں کیلئے مجھے کال کریں! سکندر سے متعلق بیان پر عماد کی وضاحت

کئی اداروں نے غلط ہیڈلائنز لگائیں انہیں اگر ضرورت ہے تو وہ مجھے کال کرسکتے ہیں، سابق کرکٹر


ویب ڈیسک June 12, 2025

قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا ٹائٹل جیتنے والی ٹیم لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر سکندر رضا کی کمٹمنٹ کو پیسوں سے جوڑنے کے بیان پر وضاحت پیش کردی۔


اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا کہ میرے سکندر رضا سے متعلق دیے گئے ریمارکس کی غلط تشریح کی گئی، میرا کہنے کا مقصد یہ تھا کہ 'پیسے کے لیے آپ کچھ بھی کر سکتے ہیں'، جو ایک مناسب بات تھی کیونکہ ہم کمانے کیلئے ہی کھیلتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ ہر دوسرے دن گیم کھیلنا، سفر کرنا آسان نہیں ہوتا البتہ ہمیں یہ کام ایمانداری کرنا چاہیے، کئی اداروں نے غلط ہیڈلائنز لگائیں انہیں اگر ضرورت ہے تو وہ مجھے کال کرسکتے ہیں، میرے پاس ایسی معلومات ہیں جو انہیں فراہم کرسکتا ہوں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل کا 11واں ایڈیشن؛ کئی چیزیں تبدیل کرے گا، مگر کون کون سی؟

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں راولپنڈی ایکسپریس، شعیب اختر کے ساتھ بطور تجزیہ کار شرکت کرنے والے عماد وسیم سے پوچھا گیا کہ سکندر رضا کو ایک لفظ میں بیان کریں؟۔

جس پر عماد وسیم نے کہا کہ جیسا شعیب اختر نے کہا پیسہ آپ کے لیے کچھ بھی کر سکتا ہے، میرا بھی سکندر رضا کی کمٹمنٹ پر یہی ردِ عمل ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 11، اپریل مئی 2026 میں میلہ سجنے کا امکان

انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ کو معاوضہ مل رہا ہے تو آپ جائیں گے، میں بھی بہت سفر کرتا رہا ہوں، کبھی کبھی ایک میچ ختم ہوتا ہے اور اگلے دن آپ کسی دوسرے ملک میں دوسرا میچ کھیل رہے ہوتے ہیں، میں نے 24 گھنٹے تک سفر کیا اور براہِ راست بھی میچ میں گیا ہوں، پیسہ آپ سے مختلف چیزیں کروا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 10 کی فاتح اور رنر اپ ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملی؟

یاد رہے کہ دو روز قبل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل 10 کے فائنل کیلئے کرکٹر سکندر رضا ٹاس ہونے سے محض چند منٹ قبل ہی لاہور پہنچے تھے اور ٹیم کو میچ جتوا کر تیسری بار ٹائٹل جتوایا۔

اس بیان پر عماد وسیم کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا تاہم انہوں نے سکندر رضا کی کمٹمنٹ پر اپنا وضاحتی بیان دیا۔

مقبول خبریں