پشاور بی آر ٹی کے کرایوں میں اضافے کافیصلہ کرلیا گیا، خیبرپختونخوا اربن موبیلٹی اتھارٹی نے اعلامیہ جاری کردیا۔
اعلامیے کےمطابق فی اسٹاپ کرایہ10روپے بڑھایا جائے گا، کرایوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ کرایوں میں اضافہ بڑھتی مہنگائی کے باعث کیا گیا۔
مزید کہا گیا کہ بی آرٹی منصوبے کو مالی خسارے سے نکالنے کیلئے کرائے میں اضافہ ضروری ہے۔