قومی ٹی20 ٹیم کے سابق کپتان شاہین شاہ آفریدی کی بھی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) معروف فرنچائز برسبین ہیٹ نے اپنے اسکواڈ کا حصہ بنالیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کی فرنچائز برسبین ہیٹ نے قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو پلاٹینم کیٹیگری میں منتخب کیا۔
بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے انٹرنیشنل پلئیرز کا ڈرافٹ کا عمل جاری ہے، جس میں صائم ایوب، حسن علی، ابرار احمد جیسے اسٹار کرکٹرز نے اپنے ناموں کی رجسٹریشن کروا رکھی ہے۔
مزید پڑھیں: بابراعظم کو دہائی کا 'عظیم ترین' کھلاڑی قرار دیدیا، مگر کس نے؟
ادھر بابراعظم کی بگ بیش لیگ میں آمد کے ساتھ ہی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہوا ہے، کئی معروف فرنچائزز انہیں اسکواڈ کا حصہ بنانے میں دلچسپی دکھا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: بابراعظم کو آئی پی ایل کے اَن کیپڈ کھلاڑی سے بھی کم تنخواہ ملے گی
خیال رہے کہ پاکستان کے 74 کھلاڑیوں نے بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کروائی ہے۔
