TEHRAN:
ایران نے جنوب مغربی صوبے بوشہر میں اسرائیل خفیہ ایجنسی موساد کے مشتبہ 9 جاسوس گرفتار کر لیا ہے۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے سرکاری میڈیا نے بتایا کہ بوشہر میں 9 افراد کو مبینہ طور پر موساد سے رابطوں اورعوامی سطح پر کشیدگی پھیلانے کے لیے مختلف سرگرمیوں میں شامل ہونے پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔
بوشہر کے سیکیورٹی چیف حیدر سوسانی نے موساد کے مبینہ 9 جاسوس گرفتار کرنے کی تصدیق کردی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تفتیش کے بعد ملزمان امن و امان خراب کرنے اور معاشرے میں افراتفری پھیلانے کے لیے اسرائیل کی مدد کرنے کے مرتکب پائے گئے ہیں۔
ایران میں 13 جون کو اسرائیل کے حملوں کے بعد کئی ایسے افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جو مبینہ طور پر اسرائیل کی خفیہ ایجنسی سے رابطے میں تھے اور ان کے لیے کام کر رہے تھے۔