سوات: کشتی الٹنے سے خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق،2 لاشیں برآمد، 3 کی تلاش جاری، ویڈیو سامنے آگئی

حادثے کی ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں لوگوں کو رسی پکڑ کر پانی کے تیز بہاؤ سے بچنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے


ویب ڈیسک June 23, 2025

خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کی وادی کالام کے سیاحتی مقام شاہی باغ میں کشتی الٹنے سے 2 خواتین سمیت 5جاں بحق ہوگئے جب کہ ریکسیو آپریشن مکمل ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق  ریسکیو ون ون ٹو ٹو نے کہا کہ 14 سالہ لاپتا اویس کی لاش نکال لی گئی، 2 دن قبل کشتی حادثے میں جاںبحق افراد کی تعداد پانچ ہوگئی۔
 
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک خاتون اور چار بچے شامل ہیں، دو روز قبل شاہی باغ میں کشتی ڈوب گئی تھی۔ 

ریورٹ کے مطابق ریسکیو حکام نے بتایا تھا کہ مردان سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے افراد شاہی باغ میں کشتی رانی کررہے تھے کہ انجن بند ہونے سے کشتی بے قابو ہوکر الٹ گئی۔

حادثے کی ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں لوگوں کو رسی پکڑ کر پانی کے تیز بہاؤ سے بچنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

مقبول خبریں