محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں جمعے اور ہفتے کو کو گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور بونداباندی کا امکان ہے۔
جاری بیان میں کہا گیا کہ آج شہر کا موسم جذوی طور پر ابرآلود، مرطوب رہنے کا امکان ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کرسکتا ہے۔
مون سون کرنٹ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے جس میں مزید شدت آنے کا امکان ہے، مغربی لہر ملک کے بالائی علاقوں کی جانب بڑھ رہی ہے اور کل تک مزید فعال ہونے کا امکان ہے ہے۔
سسٹم کے زیراثر کل سے تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین، ٹھٹھہ اور دادو اضلاع میں گردو غبار/گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، خیرپور، گھوٹکی، کشمور میں گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
27 جون کو دادو،نوشہروفیروز، شہید بینظیر آباد، حیدرآباد، تھرپارکر۔ میرپور خاص، سانگھڑ، جامشورو، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، ٹھٹھہ، بدین میں بارش ہونے کی توقع ہے۔