باجوڑ دھماکے سے متعلق سی ٹی ڈی کی رپورٹ تیار، مقدمہ بھی درج

باجوڑ میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے سے متعلق سی ٹی ڈی نے رپورٹ تیار کرلی


ویب ڈیسک July 03, 2025

باجوڑ  میں گزشتہ روز ہونے کے بم دھماکے کی ایف آئی ار تھانا سی ٹی دی میں درج کرلی گئی۔

پولیس کے مطابق ایف آئی ار کے متن  میں کہا گیا کہ اے سی ٹیم کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کررہے تھے، اطلاع موصول ہوئی کہ  کہ اے سی اور دیگر پر حملہ ہوا، واقعہ میں اے سی سمیت 4 افراد شہید ہوئے۔

باجوڑ میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے سے متعلق سی ٹی ڈی نے رپورٹ تیار کرلی۔

سی ٹی ڈی نے کہا کہ دھماکے کی جگہ سے موٹر سائیکل کے پرخچے، بارودی مواد اور خون کے نمونے ملے، جائے وقوعہ سے  آئی ای ڈی کے ٹکڑے بھی ملے۔

مقبول خبریں