ویٹالیٹی بلاسٹ میں پاکستانی پیسر حسن علی نے عمدہ پرفارم کرکے برمنگھم بیئرز کو فتح سے ہمکنار کرا دیا۔
حسن علی نے لیسٹرشائر کیخلاف 4 اوورز میں 22 رنز دے کر 4 وکٹیں اڑائیں، ناکام سائیڈ 154 رنز بناسکی۔
بیئرز نے ہدف 4 وکٹ پر حاصل کرلیا، ڈین موسلے نے 64 رنز ناقابلِ شکست اسکور کیے۔
سیم ہین نے 55 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، کامیابی کی بدولت بیئرز کو 5 پوائنٹس ملے۔