آئی ایس پی آر ، سمر کیمپ 2025 میں پشاور سے خصوصی طور پر والدین سے محروم بچوں کی کفالت کیلئے قائم ادارے "زمونگ کور" اور اقلیتی برادری کے بچوں نے بھرپور شرکت کی۔
آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2025 میں پشاور سے کثیر تعداد میں ہندو، سکھ اور مسیحی برادری سمیت " والدین سے محروم بچوں کی کفالت کیلئے قائم کردہ ادارے زمونگ کور ماڈل انسٹیٹیوٹ فار چلڈرن پشاور" کے بچوں نے شرکت کی۔
اسپورٹس گالا اور پیرا ٹرینگ سکول کے مختلف ایونٹس اور عملی مظاہروں میں بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، بچوں نے سمر کمیپ کو نہ صرف عملی طور پر فائدہ مند قرار دیا بلکہ اسے پاک فوج میں شمولیت اختیار کرنے کی پہلی سیڑھی قرار دیا۔
بچوں نے سمر کمیپ کی انعقاد پر ڈی جی آئی ایس پی آر اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔
ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ایک بچے نے کہا کہ مجھے پاکستان کی اقلیتی برادری کا حصہ ہونے پر فخر ہے، "پاکستانی سبز ہلالی پرچم میں سفید رنگ کو نمائندگی کرنے پر فخر ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر سے سمر کیمپ جیسے ایوننٹس کا سالانہ دو بار انعقاد کی درخواست ہے۔
کمیونیٹی کے ایک اور بچے نے کہا کہ سمر کمیپ سے بہت ساری یادیں لے کے جارہے ہیں۔ پاکستان کی حفاظت ہم سب کا اولین فریضہ ہے۔ایک دوسرے بچے نے کہا کہ سمر کیمپ کا حصہ بننے اور پاکستانی اقلیتی برادری کا فخر ہے۔ میری پہچان پاکستان ہے۔
مسیحی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ایک بچے نے کہا کہ عسکری اور سول مقررین نے یہ شعور دیا کہ پاکستان ہے تو ہم ہے۔
سکھ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ایک بچے نے کہا کہ اسپورٹس گالا اور پیرا ٹرینگ سکول کا وزٹ ایک یاد گار تجربہ ہے۔