کراچی: چھ سالہ پانی کے ٹینک میں ڈوب کر جاں بحق

جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت چھ سالہ آمنہ دختر ریاض کے نام سے کی گئی


اسٹاف رپورٹر July 13, 2025
(فوٹو: فائل)

منگھوپیر سلطان آباد کی رہائشی چھ سالہ بچی گھر میں زیر زمین پانی کے ٹینک میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق منگھوپیر کے علاقے سلطان آباد سیکٹر 3 روٹ نمبر ایف 21 بس اسٹاپ کے قریب گھر میں پانی کے ٹینک میں ڈوب کر ایک بچی جاں بحق ہوگئی ۔جاں بحق ہونے والی بچی کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت چھ سالہ آمنہ دختر ریاض کے نام سے کی گئی۔ متوفیہ بچی کے ورثا موت کی تصدیق کے بعد  لاش پولیس کارروائی کرائے بغیر لے گئے۔

مقبول خبریں