کراچی کا مطلع جزوی ابرآلود، بارش کب ہوگی؟

سندھ کے بیشتر علاقوں میں مون سون کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے


آفتاب خان July 16, 2025
فوٹو : اسکرین گریب

کراچی:

شہر قائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق آج اور کل کراچی میں پھوار یا بوندا باندی کا امکان ہے۔

کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 تا 35 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہو سکتا ہے۔

سندھ کے بیشتر علاقوں میں مون سون کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جس کے تحت ضلع دادو میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 18 جولائی کو تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپور خاص، ٹھٹھہ، سجاول اور بدین اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

مقبول خبریں