لاہور، مین ہول میں شہری کے گرنے کے واقعے کا مقدمہ درج، ٹھیکدار سمیت دو گرفتار

مقدمہ واسا کے چیف انجینئر کی مدعیت میں درج کیا گیا، زخمی شہری بھی مدعی ہے، پولیس


نعمان شیخ July 16, 2025
فوٹو فائل

لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن رسول پارک میں موٹرسائیکل سوار کے مین ہول میں گرنے کے واقعے کا مقدمہ درج کر کے پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہدرہ ٹاون رسول پارک میں موٹرسائیکل سوار نوجوان کے بارشی پانی میں گرنے کا معاملے پر واسا حکام کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔

مقدمہ سب انجینئر حمزہ شریف نے درج کروایا، جس میں گڑھے میں گر کر زخمی ہونے والے نوجوان کو بھی مدعی بنایا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ سیوریج کا کام کرنے والے ٹھیکیدار اور اس کی ٹیم کے خلاف درج کیا گیا، گرفتار ملزمان میں ٹھیکیدار اظہر اور اس کا ساتھی مقبول شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں شامل ایک ملزم راؤ بلال فرار ہے جس کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا، مقدمہ غفلت اور حادثے کا موجب بننے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ 

مقبول خبریں