پشاور، باچاخان ایئرپورٹ سے جوتوں کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم کومزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف کےحوالے کر دیا گیا، ترجمان


ویب ڈیسک July 30, 2025
فوٹو: اے این ایف

پشاور:

ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے پشاور کے باچاخان ائیرپورٹ میں کارروائی کے دوران جوتوں کے ذریعے منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق پشاورکے باچا خان ائیرپورٹ پرتعینات اے ایس ایف کےتربیت یافتہ عملے نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ کارروائی کے دوران پشاور سےدوحہ جانے والی پرواز کے ایک مسافر سے 773 گرام سے زائد آئس برآمد کرلی گئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ اے ایس ایف اسٹاف نے مسافر کے شولڈربیگ کومشکوک قراردیا اور دستی تلاشی کے دوران شولڈربیگ میں موجود جوتوں میں مہارت سے چھپائی گئی آئس ہیروئن برآمد کرلی۔

ان کا کہنا تھا کہ بعدازاں مسافرکے پہنےہوئے جوتوں سےبھی آئس برآمد کی گئی، ملزم سے برآمد ہونے والی آئس ہیروئن کا وزن 733 گرام ہے۔

ترجمان کے مطابق ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم کومزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف کےحوالے کر دیا گیا۔

 

مقبول خبریں